پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:22

لاڑکانہ۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) لاڑکانہ پولیس ے ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر کارروائیاں کرتے ہوئے چند روز قبل نوڈیرو میں دوکان کی چھت توڑ کر چوری میں ملوث دو ملزمان سمیت 6 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نوڈیرو شہر کے دوکان میں چھت توڑ کر چوری کرنے والے دو ملزمان رضوان اور عرف پپو جونیجو اور رفیق جونیجو چوری شدہ سامان اور نقد رقم سمیت، تعلقہ پولیس نے پولیس مقابلوں کے مقدمات میں روپوش ملزم سرتاج کلہوڑو کو، سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں روپوش ملزم سرور عرف سرو گوپانگ کو، ویہڑ پولیس نے قتل کیس میں اشتہاری ملزم اصغر کلہوڑو کو جبکہ الہہ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان دایو کو ایک کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :