جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ،سابق رکن قومی اسمبلی اسدا للہ بھٹو کا اظہار تعزیت

جمعہ 12 جنوری 2018 23:22

سکھر۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ،سابق رکن قومی اسمبلی اسدا للہ بھٹو نے جماعت اسلامی کے سابق امیر سکھر حفیظ شیخ کے عم زاد بھائی، ممتاز سیاسی سماجی رہنماء مرحوم شفیق شیخ کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو، ریلوے پریم یونین کے سیکریٹری جنرل خیرمحمد تنیو و دیگر ذمہ داران بھی انکے ہمرا تھے، علاو ہ ازیں اسداللہ بھٹو و دیگر نے ممتاز سیاسی رہنماء حاجی محمد شفیع ( پائپ والے ) کی وفات پر انکے صاحبزادے ، سابق صدر ایوان صنعت و تجارت سکھر محمد دین سے بھی انکے والد کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا، اس موقع پر انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا ء کی ۔