سماجی تنظیم فکس اٹ کے کارکنوں کیجانب سے سانحہ قصور کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 12 جنوری 2018 23:21

سکھر۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) سماجی تنظیم فکس اٹ کے کارکنوں کیجانب سے محسن سجاد ایڈوکیٹ، حیدر خان بلوچ، حاکم چانڈیو و دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے سانحہ قصور کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی گئی، مظاہرے میں چھوٹے بچے، بزرگ بھی شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں معصوم زینب کی تصویر اٹھا رکھی تھی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ قصور پر بے حسی نے انسانیت کا سرشرم سے جھکا دیا ہے اب تک ملزمان کا گرفتار نہ ہونا سوالیہ نشان ہے،اس موقع پر شمعیں روشن کی گئیں، جبکہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی اور خیرات کا ہتمام کیا گیا، مظاہرین نے کہا کہ قصور واقعہ ظلم و بربریت کی ایک بد ترین مثال ہی. واقعہ میں ملوث درندہ صفتِ انسان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے ، حکومت سے زینب کے قتل میں ملوث عناصر اور اس سے قبل ہونے والے واقعات کے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا