پولیس اور رینجرز کی جانب سے جیل سیکورٹی کو مذید موثر بنانے کے سلسلہ میں مشترکہ عملی مشق کا مظاہرہ، سرچ و کلیئرنس آپریشن

جمعہ 12 جنوری 2018 23:21

سکھر۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) پولیس اور رینجرز کی جانب سے جیل سیکورٹی کو مذید موثر بنانے اور حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں مشترکہ طور پر ایک مشق / ریئرسل کی گئی اوربیرکس میں مشترکہ سرچ و کلیئرنس آپریشن کیا گیا، پولیس ترجمان کیمطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے جیل کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے حفاظتی انتظامات کے پیشہ نظر، دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ مشق / ریئرسل کی گئی، مشقوں میں کسی ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا،جیل کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے دو لیئرز میں سیکیورٹی حصار کو تقسیم کیا گیا،حفاظتی اقدامات: جیل کے اندرونی حصار کو پولیس کی جانب سے کارڈن آف کیا گیا جبکہ بیرونی حصار پر رینجرز کو تعینات کیا گیا، جیل سے اندر تمام بیرکس میں پولیس و رینجرزنے مشترکہ سرچ و کلیئرنس آپریشن کیا گیا تاکہ دہشتگردی یا کسی ناخوشگوار واقعہ کا موثر جواب دیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :