امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اتوار کو ایک روزہ دور پر سکھر پہنچیں گے

جمعہ 12 جنوری 2018 23:20

سکھر۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ 14جنوری بروز اتوار سکھرکے ایک روزہ دورہ پر پہنچ رہے ہیں، امیر ضلع مولانا حزب اللہ جکھرو کیمطابق وہ مرکزی نائب امیر ، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو کے صاحبزادے سعد اللہ بھٹو کی شادی خانہ آبادی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کریں گے جبکہ ارکان و کارکنان کیساتھ نشست اور زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریںگے۔