ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کیلئے قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد ..
تازہ ترین : 1

ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کیلئے قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد

سکھر۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین شہریار وسان کی جانب سے حج پر روانہ کرنے کے لیے قرعہ اندازی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں شہریار وسان نے قرعہ اندازی کی جس میں کونسل کے بیلدار ظہیر عباس مری، حمیر حسین گلال، سب انجینئراصغر علی بھٹو، کلرک نصرت حسین اعوان ، بیلدار غلام قادر ملاح شامل ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شہریار وسان نے قرعہ اندزای میں حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان تمام ملازمین کو اپنی بارگاہ میں طلب کیا ہے اور آئندہ سال انشاء اللہ کونسل کے 10 ملازمین کو قرعہ اندازی کے تحت حج کی سعادت کے لیے روانہ کیا جائے گا انہوں نے کونسل کی خواتین ملازمین کا قرعہ اندازی میں نام نہ نکلنے پر ان کو اپنے خرچ پر عمرے پر روانہ کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر ضلع کونسل کے تمام ملازمین نے چیئرمین شہریار وسان کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 23:20:46

اس خبر پر آپ کی رائے‎

The first time in the history of the District Council Khairpur organized a pilgrimage event

In the history of the District Council Khairpur, the first meeting held by the chairman Shariar Akhan for the pilgrimage to be held on the pilgrimage ceremony, the urban monitors approached the council's counselor Zuhir Abbas Miri, Hamir Hussain Gulal, Sub Engineer Ali Bhutto, Clerk Nusrat Hussain Awan, Bullar Ghulam Qadir View

Related : Hajj

متعلقہ عنوان :