سعودی عرب نے سیاحت کے لیے آنے والی خواتین کو محرم کے بغیر ویزا دینے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 23:06

سعودی عرب نے سیاحت کے لیے آنے والی خواتین کو محرم کے بغیر ویزا دینے ..
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12جنوری 2018ء ) :سعودی عرب نے سیاحت کے لیے آنے والی خواتین کو محرم کے بغیر ویزا دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لائسنس ڈپارٹمنٹ کے افسر عمر المبارک نے بتایا کہ اب خواتین سیاحتی ویزے پر تنہا بھی سعودی عرب آسکیں گی ۔انکا کہنا تھا اب اس کے لیے ان کے ساتھ خاندان کے کسی فرد یا محرم کا ہونا ضروری نہیں لیکن 25 سال سے کم عمر خواتین کے لیے لازم ہے کہ ان کے ساتھ انکے خاندان کا کوئی محرم موجود ہو۔

(جاری ہے)

عرب حکام کے مطابق سیاحتی ویزے کی مدت 30 دن ہوگی اور اس کے تحت صرف 25 سال یا اس سے بڑی عمر کی خاتون بغیر محرم کے سعودی عرب آنے کی حقدار ہوگی۔ اہل خانہ کے ہمراہ سیاحتی ویزے پر آنے والے ہر فرد کا الگ الگ ویزا ہوگا اور ایک ویزا ایک ہی شخص کے لیے ہوگا۔حکام کا کہنا ہےکہ سیاحتی ویزے کے حوالے سے قوانین بنائے جارہے ہیں جو منظوری کے بعد سامنے آ جائیں گے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ جب ویزے سے متعلق الیکٹرانک سسٹم اور دیگر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جنہیں حتمی شکل دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :