ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن 2018 کے لیے عہدیداروں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 13جنوری کوہوگی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:19

جھنگ۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن 2018 کے لیے عہدیداروں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ( 13جنوری) ہوگی ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2018کے انتخاب کے لیے صدر کی نشست پر شہباز احمد گجر اور سرفراز کھرل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔نائب صدر کے لیے اسحاق حسوآنہ ،ملک مبشر احمد ،مظہر علی سیال میں مقابلہ ہوگا ۔

سیکرٹری کی نشست پر نیاز رجانہ اور عطاء حسین خان مدمقابل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکرٹری ندیم قاسم،لائبریری سیکرٹری مہر آفتاب ندیم بھبھڑانہ،فنانس سیکرٹری چوہدری مدثر بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ عقیل احمد ندیم شیخ،ساجد حسین قریشی،جمیل اختر سہواگ،سید صفدر شاہ نقوی سمیت دس ایگزیکٹو ممبر بذریعہ قرعہ اندازی منتخب ہو چکے ہیں۔ووٹنگ کا عمل صبح نو بجے شروع ہوگا جبکہ اختتام شام پانچ بجے ہوگا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد841ہے ۔الیکشن کمیٹی چیئرمین کے فرائض شیخ حامد عبداللہ ادا کریں گے جبکہ ممبران میں طارق نوید ڈھلوں،مظفر ملکانہ،ارم احمد خان شامل ہیں۔