ڈی ایس پی سٹی اظہر یعقوب نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ رجوعہ میں کھلی کچہری ..
تازہ ترین : 1

ڈی ایس پی سٹی اظہر یعقوب نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ رجوعہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

چنیوٹ۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) ڈی ایس پی سٹی اظہر یعقوب نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ رجوعہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایس ایچ او تھانہ رجوعہ،انچارج چوکیات،تفتیشی افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی ایس پی نے عوا می مسائل سنے اور انکی درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کرکے ہدایت کی فوری عملدرآمد کیا جائے اور لوگوں کو یقینی انصاف مہیا کیا جائے۔

ڈی ایس پی سٹی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا ہے اور پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کر نا ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہمار ی اولین ترجیح ہے۔ جرائم کے خاتمہ عوامی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 23:19:40

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :