ٹریفک حادثہ، چار خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:19

چنیوٹ۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) تھانہ صدر کے علاقہ لاہورروڈ اڈا برجیاں کے قریب پنڈی بھٹیاں کی طرف سے آنے والی مسافر وین نمبری RIS 1340 کا چنیوٹ سے پنڈی بھٹیاں کی طر ف جانے والی یک اپ نمبری LEI 7073کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے باعث چا ر خواتین سے گیارہ افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122کو اطلاع ملنے پر چنیوٹ اور پنڈی بھٹیاں سے ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو ابتدائی طبعی امداد دیے ہوئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں اور ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کیا زخمی ہونے والوں میں 50سالہ رضیہ زوجہ رفیق ،45سالہ ارشاد زوجہ محمد ریاض ،46سالہ بشیراں زوجہ ظہور،25سالہ طیب ولد نصر،30سالہ سمیع اللہ ولد ولایت کا تعلق پنڈی بھٹیاں جبکہ 45سالہ ارشاد بی بی زوجہ ارشدکا تعلق حافظ آباد،45سالہ احمد شیر ولد محمد حیات ، 25سالہ شاہد ولد شیر محمد،37سالہ یونس ولد احمد علیکا تعلق ٹبہ شاہ بہلول اور 25سالہ سلطان افضل ولد محمد افضل ،45سالہ شکیل ولد خان محمدکا تعلق چنیوٹ سے ہے دوسرا حادثہ جھنگ روڈ متھرومہ کے قریب پیش آیا جہاں بھوآنہ سے چنیوٹ آنیوالا تیز رفتار رکشہ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجہ میںرکشہ پر سوار تین عورتوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ۔