محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام تحصیل صدر اور چک جھمرہ سے تعلق رکھنے والی بیوہ خواتین میں بذریعہ قرعہ اندازی مفت مویشی تقسیم کرنے کی تقریب 13جنوری کو گٹ والا پارک میں ہوگی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:19

فیصل آباد۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام تحصیل صدر اور چک جھمرہ سے تعلق رکھنے والی بیوہ خواتین میں بذریعہ قرعہ اندازی مفت مویشی تقسیم کرنے کی تقریب ہفتہ 13جنوری کو گٹ والا پارک میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اور ارکان اسمبلی اس موقع پر مہمانان خصوصی ہونگے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرمحمدنواز ملک نے بتایا کہ تقریب میں مجموعی طور پر 123جھوٹیاں اورویہڑیاں تقسیم کی جائیں گی جن میں تحصیل صدر فیصل آباد کی 100خواتین اور چک جھمرہ کی 23بیوہ خواتین شامل ہیں۔