پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹرمیں ہسپتال کی پہلی سی ٹی سکین مشین نصب کر دی گئی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:19

لاہور۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹرمیں ہسپتال کی پہلی سی ٹی سکین مشین نصب کر دی گئی ہے اور مریضوں کے سکینز شروع ہوگئے ہیں۔ہسپتال میں گذشتہ روز پہلی سی ٹی سکین مشین کو آپریشنل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس جدید مشین سے مریضوں کے سکینز بخوبی انجام دئے جا سکیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ نے اپنے مشن کے مطابق صوبے سمیت پاکستان کے عوام کو تشخیصی و معالجاتی سہولیات کی بلا تفریق فراہمی کا عزم لئے اپنے دروازے گذشتہ ماہ کے آخر میں مریضوں کیلئے کھول دئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :