پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اساتزہ کو سر اور میڈم کے نام سے پکارنے کا فیصلہ

جمعہ 12 جنوری 2018 23:19

لاہور۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) اساتذہ کو سر اور میڈم کے نام سے لکھنے وپکارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز ، چیئر مین سید سجاد اکبر کاظمی کی قیادت میں ضلعی ومرکزی عہدیداران رانالیاقت علی ،عبدالقیوم راہی،صفدر کالرو ، امتیاز طاہر ، منیرانجم ، آصف گوندل ،مہرمختار ،رجب علی،ملک ادریس،میلاد احمدڈھلوں،ملک سجاد حسین ، مصطفیٰ ورک،اقبال بریال، آفتاب خان،مرزااختر علی بیگ ، عبدالستار،مرزا طارق، محمود رضا، محمد اشفاق ودیگر پر مشتمل وفد نے سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللهبخش ملک سے ملاقات کی ۔

اساتذہ راہنمائوں نے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کرنے اور سٹارٹیچر ز ایوارڈدینے پر سیکرٹری سکولز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ اور میٹھائی پیش کی اور اساتذہ کے معاشی و معاشرتی وقار میں اضافہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات پنجاب ٹیچنگ فیکلٹی ویلفیر فائونڈیشن کا قیام (گھرکی تعمیر ، گاڑی ، تعلیمی اخراجات کیلئے بلاسود قرضے اور بیوگان و بچوں کی تعلیمی امداد کی فراہمی )، آئندہ سوائے انکوائری سرکاری لیٹرز میں اساتذہ کے نام سے پہلے --’’محترم‘‘(Honourable) کا لفظ تحریر ہوگا۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کے اعزاز میںہر ماہ الواداعی تقریب اور ریٹائرڈ اساتذہ کیلئے خصوصی بیج دیا جائے گاتاکہ دفاتر میں آفیسرزواہلکاران اُن کا خصوصی احترام کریں جبکہ مرد اساتذہ کو ’’سر‘‘(Sir)اور خواتین اساتذہ کیلئے’’ میڈم‘‘(Madam) کا خطاب دینے کیلئے مراسلہ جاری کیا جائے گا، کو سراہا ۔ ڈاکٹر اللهبخش ملک نے کہا کہ آئندہ سٹارٹیچر کیلئے اساتذہ کی تعداد کو دوگنا کیا جارہا ہے ۔

پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کی تجویز پر پرائمری ، ایلیمنٹری اور سیکنڈری اساتذہ کو کم از کم گریڈ 17دینے پر کام جاری ہے ۔گریڈ 17تا گریڈ 20تک کو بھی پیکیج دیا جائے گا۔تعلیمی میدان میں انقلاب برپاکرنے کیلئے اساتذہ کی عزت و وقارکو بحال کرنا ضروری ہے ۔معاشی تفکرات سے آزاد استاد ہی تعلیمی انقلاب برپا کرسکتا ہے ۔لہذا اساتذہ پوری دلجمی اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ مقررکردہ تعلیمی اہداف کوحاصل کیا جاسکے ۔

رہنمائوں نے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کرنے اور سٹار ٹیچرزایوارڈ (بیج )دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیمی پنجاب کا شکریہ ادا کرنے کیلئے آئندہ ماہ فروری لاہورمیں ٹیچرکنونشن میں وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کو دعوت دینے اور اُن کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے جناب ڈاکٹر اللهبخش ملک سے خصوصی تعاون کا مطالبہ کیاجس پر انہوں نے ڈپٹی سیکرٹری تعلیم میاں آصف مجید کو ٹیچرز کنونشن میںوزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیرتعلیم کو دعوت دینے کیلئے فوری سمری ارسال کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :