زینب کا قاتل جلد پکڑا جائے گا ، جب تک ملزم پکڑا نہیں جائے گا حکومت اور متاثرین سمیت کوئی بھی مطمئن نہیں ہوگا ، بنیادی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بچے زیادتی کا نشانہ بن رہے ہیں ،

ان درندوں سے بچوں کو بچانے کیلئے بنیاد نظام تعلیم میں تبدیلی لازمی ہے،ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا ہے کہ زینب کا قاتل جلد پکڑا جائے گا ، جب تک ملزم پکڑا نہیں جائے گا حکومت اور متاثرین سمیت کوئی بھی مطمئن نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ بنیادی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بچے زیادتی کا نشانہ بن رہے ہیں ، ان درندوں سے بچوں کو بچانے کیلئے بنیاد نظام تعلیم میں تبدیلی لازمی ہے ۔

انہوں نے کاہ کہ 96لوگوں کا شکر کی بنیاد پر ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا ۔ ٹھوس شواہد ملے ہیں ۔ ملزم جلد پکڑیں گے ۔پنجاب حکومت نے سیف سٹی پروگرام شروع کردیا ہے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے ۔ ٹیکنیکل سسٹم کو بہتر بنا رہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ قصور میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ حکومت اس صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :