وزیراعظم کی سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ، اکنامک زونز کی جلد تکمیل کیلئے چینی فریقین سے راوبط بڑھانے کی ہدایت

سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے ، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ، بورڈ آف انویسٹمنٹ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے سلسلے میں صوبائی حکومتوں کیساتھ رابطے میں رہے تاکہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے،شاہد خاقان عباسی کا سی پیک کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 12 جنوری 2018 23:18

وزیراعظم کی سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ، اکنامک زونز کی جلد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز اور اکنامک زونز کی جلد تکمیل کیلئے چینی فریقین سے راوبط بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت سی پیک کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سی پیک ،انرجی سیکٹر ، زیر تعمیر سڑکوں ،ریلوے انفراسٹرکچر ایم ون پروجیکٹ ، کراچی سرکلر ریلوے اور ملک کے کئی حصوں میں خصوصی اکنامک زونز کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور اکنامک زونز کی جلد تکمیل کیلئے چینی فریقین سے راوبط بڑھانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ اس موقع پر انہوں نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ہدایت کی کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے سلسلے میں صوبائی حکومتوں کیساتھ رابطے میں رہا جائے تاکہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے۔