اسلام آباد ، سیکٹر ایف الیون (F11) میں جھگیوں میںآگ بھڑک اٹھی

دو کمسن بچیاں جھلس کر جاں بحق ،دو شدید زخمی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون (F11) میں جھگیوں میںآگ بھڑک اٹھی جس کے باعث دو کمسن بچیاں جھلس کر جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون (F/11) کے قریب خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کرلی اور دیگر جھگیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث جھگیوں میں مقیم دو کمسن بچیاں جھلس کر جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ بھی بھجا دی ریسکیو ٹیم نے زخمی اور لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :