اسحاق ڈارکا ڈیڑھ گھنٹے تک طبی معائنہ ،گردن اور کمر کے درد کے علاج کے باعث اسپتال میں داخل

جمعہ 12 جنوری 2018 23:18

اسحاق ڈارکا ڈیڑھ گھنٹے تک طبی معائنہ ،گردن اور کمر کے درد کے علاج کے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو ڈیڑھ گھنٹے تک طبی معائنہ کے بعد گردن اور کمر کے درد کے علاج کے باعث اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار کو گردن اور کمر کے درد کے علاج کے لیے لندن کے برج اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں کمر کے علاج کے لیے انجیکشن لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے اسحاق ڈار کا ڈیڑھ گھنٹے تک معائنہ کیا اور انہیں اسپتال میں داخل کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈارکا کل اسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ برس 21 دسمبر کو ڈاکٹرز کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسحاق ڈار کی گردن اور کمر کے درمیان تین ڈسکس اپنی جگہ سے ہل چکی ہیں۔یاد رہے کہ اسحاق ڈار گزشتہ برس عمرے کی ادائیگی کے دوران سانس لینے میں تکلیف اور سینے میں بھاری پن کے باعث 29 اکتوبر کو علاج کی غرض سے لندن پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :