ابوظہبی میں گاڑی گندی رکھنے پر مالک کو 3 ہزار درہم جرمانہ کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 22:47

ابوظہبی میں گاڑی گندی رکھنے پر مالک کو 3 ہزار درہم جرمانہ کر دیا گیا
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12جنوری 2018ء ):ابوظہبی میں گاڑی گندی رکھنے پر مالک کو 3 ہزار درہم جرمانہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی بلدیہ نے گاڑی صاف نہ رکھنے پر گاڑی کے مالک کو 3000درہم کا جرمانہ کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بلدیہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی صفائی کا خیال رکھیں بصورت دیگر ان پر جرمانہ اورگاڑی ضبط کرنے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔۔