مکہ مکرمہ میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک‘ 5 زخمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 22:40

مکہ مکرمہ میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک‘ 5 زخمی
مکہ مکرمہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12جنوری 2018ء ):مکہ مکرمہ میں ایک مکان کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

خبررساں ادارے کے بعد مکہ مکرمہ سے متصل ضلع شرائع المجاھدین میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ اسقدر شدید تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعے کے فورا بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کر دئیے۔آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔