گلگت بلتستان سے بلوچستان تک یہ ملک ہم سب کا ہے،ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا،

قومی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) سیکرٹریٹ اور صوبائی ایس ڈی جیز کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے میگزین کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے ،د ور آمریت میں پارلیمنٹ میں عوام کی آواز نہیں پہنچ پاتی ،ایم ڈی جیز کی ناکامی کی وجہ بھی دور آمریت ہی تھا ،قصور میں ہونے والے واقعات کی روک تھام کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر قوانین پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ،آگاہی سے متعلق مواد نصاب میں شامل کیا جائے،ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں ویژن 2025 سے متعلق تجاویز ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ کے ذریعے بھجوائیں،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کا منصوبہ کسی ایک حکومت کا نہیں بلکہ یہ پورے ملک کا منصوبہ ہے،ایسے منصوبوں کی تکمیل کے لیے نظام کی مضبوطی اور جمہوری عمل کا تسلسل ناگزیر ہے، اس کانفرنس اور ورکشاپ کے انعقاد سے ترقی کے بیانیے کا ویژن سچ ہوتا دکھائی دیتا ہے،پارلیمنٹ کی سطح پر پہلی پارلیمانی آبادی کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں ،کانفرنس پاکستان کو درپیش مسائل پر غور و خوض کرے گی،صحت سے متعلق مسائل حل کرنے سے غربت میں کمی آئے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت 2018کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جائے گی ،عوام اسی جماعت کو ووٹ دیں گے جس نے ڈیلور کیا ہوگا وزیر مملکت اطلاعات،نشریات مریم اورنگزیب کا گلگت بلتستان اسمبلی کی تین روزہ گول میز ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب و طلباء کے وفد سے گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 23:16

گلگت بلتستان سے بلوچستان تک یہ ملک ہم سب کا ہے،ہمیں سیاسی وابستگی سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ گلگت بلتستان سے بلوچستان تک یہ ملک ہم سب کا ہے،ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا، قومی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) سیکرٹریٹ اور صوبائی ایس ڈی جیز کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے میگزین کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے ،د ور آمریت میں پارلیمنٹ میں عوام کی آواز نہیں پہنچ پاتی ،ایم ڈی جیز کی ناکامی کی وجہ بھی دور آمریت ہی تھا ،قصور میں ہونے والے واقعات کی روک تھام کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر قوانین پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ،آگاہی سے متعلق مواد نصاب میں شامل کیا جائے،ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں ویژن 2025 سے متعلق تجاویز ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ کے ذریعے بھجوائیں،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کا منصوبہ کسی ایک حکومت کا نہیں بلکہ یہ پورے ملک کا منصوبہ ہے،ایسے منصوبوں کی تکمیل کے لیے نظام کی مضبوطی اور جمہوری عمل کا تسلسل ناگزیر ہے، اس کانفرنس اور ورکشاپ کے انعقاد سے ترقی کے بیانیے کا ویژن سچ ہوتا دکھائی دیتا ہے،پارلیمنٹ کی سطح پر پہلی پارلیمانی آبادی کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں ،کانفرنس پاکستان کو درپیش مسائل پر غور و خوض کرے گی،صحت سے متعلق مسائل حل کرنے سے غربت میں کمی آئے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت 2018کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جائے گی ،عوام اسی جماعت کو ووٹ دیں گے جس نے ڈیلور کیا ہوگا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد نوشاد کی قیادت میںوزراء سمیت 15رکنی اراکین گلگت بلتستان اسمبلی کی تین روزہ گول میز ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب ،ایچ ای سن کالج کے طلباء کے وفد سے گفتگو کر ر ہی تھیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد سے ترقی کے بیانیے کا ویژن سچ ہوتا دکھائی دیتا ہے،ہماری ذمہ داری ہے کہ پائیدارترقیاتی اہداف کیلئے ہم اپنے پارلیمانی وسائل استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں پائیدار ترقی کے حصول کیلئے مقرر کردہ اہداف پر عمل پیراہیں۔انہوں نے کہا کہ قصور واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہماری ذمہ داری ہے ایسے اقدامات کریں کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں،قانون ایسا ہونا چاہیے جس پر ہر سطح پر عملدرآمد کیا جاسکے۔ سزاؤں کو عبرتناک بنانے کیلئے پنجاب حکومت اقدمات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول نے حقوق العباد پر زیادہ زور دیا ہے،مساجد سے حقوق العباد سے متعلق آگاہی دینے کی زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نصاب میں بھی اس سے متعلق آگاہی مہم کی ضرورت ہے،پرائمری سطح تک والدین اور اساتذہ کو بچوں میں اس سلسلے میں آگاہی پیدا کر نی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر پہلی پارلیمانی آبادی کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں ،کانفرنس پاکستان کو درپیش مسائل پر غور و خوض کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ماں اور بچے کی صحت پر بھرپور توجہ کی ضرورت ہے،صحت سے متعلق مسائل حل کرنے سے غربت میں کمی آئے گی۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل مستحکم ہورہا ہے،یہ بھی حقیقت ہے کہ 2018میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو اور ٹی وی پر عوامی آگاہی سے متعلق پروگرام شروع کیے جارہے ہیں۔

بعد ازاں ایچی سن کالج کے طلبہ کے وفد نے ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا جہاں پرطلبہ کے وفد نے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے ملاقات کی ۔وزیر مملکت نے طلبہ کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجموعی طور پر 17اہداف ہیں،یہ اہداف اقوام متحدہ کی طرف سے دئیے گئے اور پاکستان اس ضمن میںن ان پر دستخط کرنے والوںنمیںنشامل ہے۔

ایم ڈی جیز اپنے اہداف کا حصول ممکن نہ بنا سکے کیونکہ اس وقت ملک میںنآمریت رہی اور پارلیمان کا رابطہ اس ضمن میںنمنقطع رہا،مقاصد کے حصول اور نظام کی مضبوطی کے لیے اس کا تسلسل بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ پارلیمنٹیرئنز کو پائیدار ترقی کے اہداف کے متعلق ہر طرح کی تحقیق ،مواد اور ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد پارلیمان ہے جس نے اپنا ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ قائم کیا،اس سیکرٹریٹ کی شاخیںاور صوبائی سیکرٹریٹ صوبوں میںنبھی قائم ہیں،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کا منصوبہ کسی ایک حکومت کا نہیں بلکہ یہ پورے ملک کا منصوبہ ہے،ایسے منصوبوں کی تکمیل کے لیے نظام کی مضبوطی اور جمہوری عمل کا تسلسل ناگزیر ہے۔