قومی اسمبلی ، جے یو آئی (ف) کے تحفظات کے باوجود فاٹا کیلئے عدالتی دائرہ کار سے متعلقہ شقیں قومی اسمبلی سے منظور

حکومتی و اپوزیشن بینچوں سے مستقبل قریب میں فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کا بل بھی منظور کروانے کی نوید سنائی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) حکومت نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے تحفظات کے باوجود فاٹا اصلاحاتی بل کی فاٹا کیلئے عدالتی دائرہ کار سے متعلقہ شقیں قومی اسمبلی سے منظور کروالیں ہیں۔ اس موقع پر حکومتی و اپوزیشن بینچوں سے مستقبل قریب میں فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کا بل بھی منظور کروانے کی نوید سنائی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کو لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کے چیئرمین سید نوید قمر کی طرف سے فاٹا اصلاحاتی بل کی مجوزہ ترامیمی شقیں جو جمعیت علماء اسلام کی طرف سے فاٹا کیلئے پشاور کی بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ کار میں رکھنے بابت تھیں کے خلاف منظور شدہ رپورٹ ایوان بالا میں پیش کیں۔ بعد ازاں مدیر انچارج محمود بشیر ورک نے مجوزہ بل میں موجود فاٹا کیلئے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ کر کو بڑھانے کا بل ایوان میں پیش کیا۔ جس پر دوران ووٹنگ مخالفت میں جمعیت علماء اسلام کو ایون میں موجود اکلوتی ممبر نعیمہ نے آواز بلند کی۔ یوں فاٹا کی خیبرپختونخواہ میں انضمام بابت ابتدائی اشکال کی صورت میں عرصہ دراز سے مشاورتی عمل میں پھنسے بل کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے۔