میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کرپشن، سرکاری اراضی پر قبضوں سے متعلق 2001ء سے لیکر 2017ء تک تمام ریکارڈ نیب نے قبضے میں لئے گئے

جمعہ 12 جنوری 2018 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کرپشن اور سرکاری اراضی پر قبضوں سے متعلق 2001ء سے لیکر 2017ء تک تمام ریکارڈ نیب نے قبضے میں لئے گئے ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے میٹروپولیٹن کارپوریشن میں 2001ء سے لیکر 2017ء تک کرپشن ‘غیرقانونی بھرتیوں اور سرکاری اراضی پر قبضوں سے متعلق تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ ڈسٹرکٹ ناظمین اور سابقہ میئر سمیت تمام سرکاری افسران و یونین کونسل ناظمین نے 16 سال کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن اور لوٹ مار کی ہے نیب نے تمام ریکارڈ اپنے ساتھ لیکر سابقہ ناظمین و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور یونین کونسل ناظمین میں کھلبلی مچ گئی قومی احتساب بیورو نے کچھ دن قبل بھی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کرپشن اور سرکاری اراضی کو کوڑیوں کے دام لیزپر دینے سے متعلق نوٹس لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :