سیاسی و قبائلی رہنماء و ڈیرہ شیرین مری کا نامزد وزیراعلیٰ ، مسلم لیگ (ن) ، اپوزیشن رہنمائوں کے اعزاز میں ظہرانہ

جمعہ 12 جنوری 2018 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) سیاسی و قبائلی رہنماء و ڈیرہ شیرین مری نے نامزد وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو ‘ مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن رہنمائوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا ظہرانے میں مسلم لیگ (ن) کے سردار صالح بھوتانی جان محمد جمالی سرفراز بگٹی ‘ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی سمیت دیگر اراکین اسمبلی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔