جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک اورصوبہ کے مفاد میں بہترین فیصلے کئے، مولانا عبدالواسع

تحریک عدم اعتماد لانا کوئی غیرجمہوری عمل نہیں،ہم آئین ، قانون کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرتے ہیں ، اس پر کسی کو بھی اختلاف نہیں ہونا چاہئے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالوسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک اورصوبہ کے مفاد میں بہترین فیصلے کئے ہیں تحریک عدم اعتماد لانا کوئی غیرجمہوری عمل نہیں ہے اورہم آئین اور قانون کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرتے ہیں اور اس پر کسی کو بھی اختلاف نہیں ہونا چاہئے ماضی میں قوم پرستوں کی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور صوبہ کو ترقی دینے کے بجائے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن چیمبر میں ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان سیاست کے حوالے سے ایک اہم مقام رکھتا ہے اوریہاں کی سیاسی جماعتوں نے جمہوری نظام کے لئے جدوجہد کی ہے اور سابقہ وزیراعلیٰٰ کے خلاف جو تحریک عدم اعتماد عمل میں لائی گئی وہ آئینی اور جمہوری عمل تھا اور صوبہ کی تمام سیاسی جماعتوں نے جمہوری روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے اور آج ان کی بدولت ایک جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے صوبہ کے بہترین مفاد میں بہترین فیصلے کئے اور اس کے نتائج بھی اچھے برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک اورصوبہ کے مفاد میں بہترین فیصلے کئے ہیں تحریک عدم اعتماد لانا کوئی غیرجمہوری عمل نہیں ہے اورہم آئین اور قانون کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرتے ہیں اور اس پر کسی کو بھی اختلاف نہیں ہونا چاہئے ماضی میں قوم پرستوں کی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور صوبہ کو ترقی دینے کے بجائے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ۔