بلوچستان نیشنل پارٹی کی صوبائی اجلاس کے دوران شہر میں کرفیو نافذ کرنے کی مذمت

جمہوری حکومت میں لوگوں پر شاہرائیں بند کرنے سے دہشت گردی کے واقعات ختم نہیں ہوسکتے اگر جمہوری حکومت ہی عوام کے لئے عذاب بن جاتی ہے، ملک عبدالولی کاکڑ

جمعہ 12 جنوری 2018 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں کرفیو نافذ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری حکومت میں لوگوں پر شاہرائیں بند کرنے سے دہشت گردی کے واقعات ختم نہیں ہوسکتے اگر جمہوری حکومت ہی عوام کے لئے عذاب بن جاتی ہے تو پھر ہمیں کسی سے گلا اور توقع نہیں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے جس طرح کوئٹہ شہر میں کرفیو نافذ کرکے تمام راستے بند کئے اس کی وجہ سے شہریوں اورخاص کر خواتین اور بچوں کو کئی میل پیدل سفر کرنا پڑا اگر یہی صورتحال جمہوری حکومت میں ہے تو پھر ہم اس پر افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے دہشت گردی کے واقعات روکنے کا یہ طریقہ نہیں کہ اپنے آپ کو بری الذما قرار دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے ویسے بھی کوئٹہ شہر کو سابقہ حکومت میں فورسز کے حوالے کیا ہے لیکن تمام تر حالات کے باوجود حالات بہتر نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی عوامی فورم ہے اگر اس کے اجلاس کے دوران اس طرح کی صورتحال ہوتی ہے تو عام شہریوں پر دروازے بند نہ کئے جائیں اور شہریوں کو تحفظ دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں بی این پی (مینگل) اس صورتحال پر خاموش نہیں رہے گی اور ہم ہر فورم پر اس حوالے سے آواز اٹھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :