قصور کا واقعہ انتہائی شرمناک اور دردناک ہے ، نوابزادہ میر سراج رئیسانی

پوری قوم کا سرشرم سے جھک گیا پنجاب حکومت اس واقعہ کی فوری طورپر تحقیقات کرکے ملزمان کو منظرعام پر لایا جائے، سر عام لٹکا دیا جائے ، چیئرمین بلوچستان متحدہ محاذ

جمعہ 12 جنوری 2018 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین اورپاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ قصور کا واقعہ انتہائی شرمناک اور دردناک واقعہ ہے جس پر پوری قوم کا سرشرم سے جھک گیا پنجاب حکومت اس واقعہ کی فوری طورپر تحقیقات کرکے ملزمان کو منظرعام پر لایا جائے اور ان کو سرعام لٹکایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا چند عناصر ملک کو بدنام کرنے کے لئے اس طرح حرکتیں کرتے ہیں کہ معصوم بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں یہ پہلا واقعہ نہیں ملک بھر اور بلوچستان میں اس طرح کئی واقعات رونما ہوئے اگر ہم ان واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھاتے تو آج ننھی سی بچی زینب وحشی درندوں کا شکار نہ ہوتی انہوں نے کہاکہ اگر ملک میں اس حوالے سے کوئی قانون سازی کی جاتی تو آج زینب جیسی کئی بچیوں کی زندگی بچ جاتی اور وہ کسی وحشی درندے کی زیادتی کا شکار نہ ہوتیں انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس سے پوری قوم کا سرشرم سے جھک گیا بچوں سے جنسی زیادتی کے معاملے پر کھل کر بات کرنی چاہئے اور اسے نصاب کا حصہ بنانے کے لئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ متحدہ محاذ ان تمام تر صورتحال پر نظر ہے اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :