بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیاگیا

پولیس ،بلوچستان کانسٹیبلری 'آر آر جی ،اے ٹی ایف اور اسپیشل برانچ کے 9 سو اہلکار اسمبلی کی سیکورٹی پرمامور کئے گئے ہیں،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدلرزاق چیمہ

جمعہ 12 جنوری 2018 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) ریجنل پولیس آفیسر و ڈ ی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے چنائو کے موقع پر شہر میں ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جی پی او چوک اور سرینا چوک ' جعفرخان جمالی روڈ ٹریفک کے لئے کھلے رہیں گے جبکہ اسمبلی کے لئے آنے والے تمام راستوں کو صبح 8 بجے سے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر بند کیا جائے گا یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہی ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ پولیس بلوچستان کانسٹیبلری 'آر آر جی ،اے ٹی ایف اور اسپیشل برانچ کے 9 سو اہلکار اسمبلی کی سیکورٹی پر معمور کئے گئے ہیں جبکہ فرنٹیئر کور کے اہلکار اس کے علاوہ سیکورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اسمبلی میں بغیر کارڈ اور دیگر شناختی کوائف کی تصدیق کے بغیر اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی بلوچستان اسمبلی کی حدود اور اس میں داخل ہونے کی صورت میں آنے والوں کی جامع تلاشی اور کارڈ کو دکھانا لازمی ہوگا جبکہ کسی کو بھی لائسنس یافتہ یا بغیر لائسنس کے اسلحہ لانے کی اور پرائیویٹ گارڈ کے اندر آنے پر بھی ممانعت ہوگی۔