اے این ایف کی جدہ جانے والی فیملی سے اڑھائی کلو ہیروئن برآمد

جمعہ 12 جنوری 2018 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) صوبائی دارالحکومت میں ائیرپورٹ پراے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والی فیملی سے اڑھائی کلو ہیروئن برآمدکرتے ہوئے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والی فیملی مجید احمد اس کی بیوی شمیم اختربی بی اپنے بچے ازان سے اڑھائی کلو ہیروئن برآمدکرلی جوکہ ایمرٹس ائیر کی پرواز 623 کے ذریعے دبئی سے براہ راست جدہ جارہے تھے ۔ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن تھرمس میں چھپا رکھی تھی۔اے این ایف نے تفتیش کے لیے ملزمان کونامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :