ٹاؤن شپ ‘پیزا شاپ میں آتشزدگی کے دوران سارا سامان جل کر خاکستر

جمعہ 12 جنوری 2018 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء)ٹاؤن شپ کے علاقہ میں پیزا شاپ میں آتشزدگی کے دوران سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹائون شپ کے علاقہ پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیزا شاپ میں آگ بھڑک اٹھی۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے لگی جس نے ساری دکان کو اپنی زدمیں لے لیا۔ ملازمین نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ تاہم دکان کا سارا سامان جل کر مکمل خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو لیا۔