مزنگ ‘18سالہ نوجوان تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) مزنگ کے علاقہ میں سٹرک عبور کرتے ہوئے 18سالہ نوجوان کوتیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرلاش کوقبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی کا نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقہ جنازگاہ روڈ پر18سالہ بعید بخت خان نامی نوجوان سٹرک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاجبکہ ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اطلاع ملنے پر موقع پرپہنچ کرلاش کوقبضے میں مردہ خانے منتقل کر کے بھجوا کر ورثاء کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :