لاہور سے کراچی جانیوالی 8ڈائون تیزگام کا انجن فیل ،مسافروں کو تین گھنٹوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

جمعہ 12 جنوری 2018 23:14

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) لاہور سے کراچی جانیوالی 8ڈائون تیزگام کا انجن فیل ہونے سے مسافروں کو تین گھنٹوں مشکلات کا سامنا ۔ریلوئے کی ناقص کارکردگی پر مسافروں کا رائے ونڈ اسٹیشن پر احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی 8ڈائون تیز گام ایکسپریس جب لاہور سے روانہ ہوئی تو اسکا انجن متعدد بار خراب ہوتا رہا لاہور سے رائے ونڈ کا سفر بمشکل مکمل کرنے کے بعد جب ٹرین رائے ونڈ ریلوئے اسٹیشن پہنچی تو انجن فیل ہو گیا جس کی وجہ سے ٹرین کو مسافروں کو تین گھنٹے انتظار کی زحمت اٹھانا پڑی اس موقع پر مسافروں کی کثیر تعداد نے ریلوئے انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ منافع بخش ٹرینوں کے مسافروں کو بھی سوچی سمجھی سازش کے تحت پریشان کیا جارہا ہے ریلوئے وزیر اس صورت حال کا سختی سے نوٹس لیں ۔

بعدازاں شام چھ بجے لاہور سے نیا انجن منگوا کر ٹرین کو کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :