مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کی زیر صدارت قومی سائبر سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق اجلاس

جمعہ 12 جنوری 2018 23:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) قومی سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا۔ مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن اور وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیمرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے سائبر سیکورٹی کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی جبکہ وزارت اطلاعات و نشریات سے کہا گیا ہے کہ وہ ترقی پسند پاکستان کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی تجاویز تیار کرے۔

متعلقہ عنوان :