جس ادارے میں قومی خزانے سے ایک پائی بھی خرچ ہوتی ہے ہم اس کا آڈٹ کریں گے

اٹھارہویں ترمیم کے بعد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر کا انٹرنیشنل پبلک سیکٹر اکائونٹنگ سٹینڈرڈزکی سرٹیفکیٹس تقسیم کی تقریب سے خطاب

جمعہ 12 جنوری 2018 23:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نی کہا کہ جس ادارے میں قومی خزانے سے ایک پائی بھی خرچ ہوتی ہے ہم اس کا آڈٹ کریں گے، انہوں نے سرکاری اخراجات پر چلنے والے اداروں اور تنظیموں کے کھاتوں کے آڈٹ کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں انٹرنیشنل پبلک سیکٹر اکائونٹنگ سٹینڈرڈز سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور آڈٹ کے اس اہم ادارے کے لئے یہ ایک چیلنج کی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور بڑھنے کی وجہ سے کھاتوں کے آڈٹ کے حوالے سے متعلقہ فریقین کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی راویات کے مطابق پاکستان نے آڈٹ کے بین الاقوامی معیار کو اپنایا ہے۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی ای) اور مینجمنٹ اکائونٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے پی) کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے شفاف اور قابل اعتماد آڈٹ کے طریقہ کار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :