ْساتویں ریحانہ نذیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپیئن شپ 13سے 17جنوری تک کھیلی جائے گی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء)ساتویں ریحانہ نذیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپیئن شپ 13سے 17جنوری تک کھیلی جائے گی، چیمپین شپ میں پاکستان بھر سے اور 3اداروں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ساتویں ریحانہ نذیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپیئن شپ ، راشدمیموریل ویلفیئر آرگنائزیشن ،سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن حیدرآباد ٹنڈوالہیار اسکوائش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریحانہ نذیر اسکوائش کمپلیکس راشدآباد میں 13سے 17جنوری تک کھیلی جائے گی، ملک بھر سے چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں 3لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر طاہر خانزادہ کے مطابق چیمپین شپ ہر سال شاندار انداز میں منعقد کی جاتی ہے ،چیمپین شپ میں پورے پاکستان سے اور 3اداروں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ،بوائز میں سندھ سے 24،پنجاب سے 23،کے پی کے سی35،بلوچستان سے 1،پی اے ایف(PAF)سی16،ایس این جی پی ایل(SNGPL)سی1، گرلز میں سندھ سے 15،پنجاب سے 4،کے پی کے سی11،ایس این جی پی ایل(SNGPL)سے 3،پی آئی اے )ُٰٓPIA)سی1کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو راشدآباد میں رہنے کی سہولتیں فراہم کی گئیں ہیں جس کے لئے ہم راشدآباد انتظامیہ کے مشکور ہیں، انہوں نے بتایا کہ چیمپین شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اقبال صمد، وائس چیئرمین مسز خورشید ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر طاہر جمیل خانزادہ، ٹورنامنٹ سیکریٹری اعجاز شیخ ،ٹورنامنٹ کوآرڈینٹر شفیق احمد،ٹورنامنٹ ریفری محمد نسیم اور میڈیا کوآرڈینٹر عامر کفایت ہوں گے۔