پاکستان جاپان انٹیلیکچوئل فورم کے تعاون سے ’’پاکستان جاپان تعلقات اور جاپانی سمندر‘‘ کے زیرعنوان ایک روزہ سیمینار15 جنوری کو ہوگا

جمعہ 12 جنوری 2018 23:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) جامعہ سندھ کے ایریا اسٹڈی سینٹر فار ایسٹ اینڈ سائوتھ ایسٹ ایشیاء کے زیراہتمام پاکستان جاپان انٹیلیکچوئل فورم کے تعاون سے ’’پاکستان جاپان تعلقات اور جاپانی سمندر‘‘ کے زیرعنوان ایک روزہ سیمینار وائس چانسلر سیکریٹریٹ کے سینیٹ ہال میں 15 جنوری کو منعقد ہوگا، سیمینار کی صدارت شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کریں گے جبکہ کراچی میں مقرر جاپانی قونصل جنرل توشیکازو اسومورا مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، سیمینار میں پاکستان انٹیلیکچوئل فورم کے بانی ممبر اقبال برما اور چیئرپرسن، شعبہ بین الاقوامی تعلقات، جامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر نغمہ منگریو مقالے پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :