نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور وہ اپنی مثبت صلاحیتوں کے ذریعے معاشرے میں انقلاب لاسکتے ہیں، راشد قریشی

آج کا نوجوان سائنسی ایجادات کے باعث دنیا بھر کی معلومات کے ذریعے با صلاحیت و ہنر مند ہے اور وہ پاکستان کا سرمایہ ہے

جمعہ 12 جنوری 2018 23:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) پاک سرزمین پارٹی یوتھ ونگ حیدرآباد کے صدر ارشد قریشی نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور وہ اپنی مثبت صلاحیتوں کے ذریعے معاشرے میں انقلاب لاسکتے ہیں، آج کا نوجوان سائنسی ایجادات کے باعث دنیا بھر کی معلومات کے ذریعے با صلاحیت و ہنر مند ہے اور وہ پاکستان کا سرمایہ ہے۔

(جاری ہے)

یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جنرل ور کرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارشد قریشی نے کہا کہ پاکستان آج جس نازک دور سے گزر رہا ہے ایسے میں نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ایسے میں سید مصطفی کمال و انیس قائم خانی کے وژن کے مطابق حیدرآباد کے نوجوان معاشرتی تبدیلی کیلئے ہر اوّل دستہ ثابت ہوں گے، جنرل ورکرز اجلاس سے نائب صدر انیس احمد ، جنرل سیکریٹری اعزازاحمد نے بھی خطاب کیا اور پی ایس پی کے پیغام کو ہر نوجوان تک پہنچانے کا عہد کیا۔

متعلقہ عنوان :