معصوم زینب کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف جلد از جلد گھیرا تنگ کرکے انہیں گرفتار کیا جائے، پاک سرزمین پارٹی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی، پاکستان لائرز فورم حیدرآباد کے انچارج وقاص صدیقی ایڈوکیٹ ، جوائنٹ انچارجز سلیمان سروری ایڈوکیٹ و قیصر سومرو نے قصور کی معصوم زینب سے زیادتی و قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ معصوم کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف جلد از جلد گھیرا تنگ کرکے انہیں گرفتار کیا جائے، ایک بیان میں ان رہنمائوں نے کہا کہ ملوث ملزمان کو ایسی سزا دی جائے جس کی مثال پہلے کبھی دیکھی نہیں گئی ہوتاکہ مستقبل میں ایسا عمل رونما نہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :