قصور واقعہ ، ٹیلیگراف ویلفیئر سوسائٹی کا احتجاج ، ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے ،

مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ احتجاج میں ایم پی اے جاوید ناگوری ، خالد خان ، وقار ذکا ، راشد فاطمی ، سہیل طارق و دیگر کی شرکت

جمعہ 12 جنوری 2018 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) ٹیلیگراف ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی جانب سے کلفٹن دو تلوار پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کا مقصد قصور واقعے کی پرزور مذمت کرنا تھا اس احتجاجی مظاہرے میں ممبر صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری ، خالد خان ، لیاقت آسکانی ، آرٹ پروموٹر کے چیئرمین راشد فاطمی ، ارما ، سہیل طارق ، سینئر جرنلسٹ عباس شاہ ، وقار ذکا ، جنرل سیکریٹری محمد افضل وارثی سمیت سول سوسائٹی سمیت صحافی ، سیاسی ، سماجی اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تمام شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور ایک پر امن مظاہرہ کیا گیا ۔

تمام مظاہرین نے حکومت سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ قصور جیسے واقعہ کی روک تھام سمیت ان ملزمان کے لئے سخت سے سخت قوانین کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ایسی سزا دی جائے کہ پھر کسی معصوم بچی کو اس طرح بہیمانہ قتل و زیادتی کا مرتکب نہ پایا جائے ۔

(جاری ہے)

ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک موثر انداز میں حکمت عملی بنائی جائے جس کے تحت اسکول و کالج جانے والی طلباء و طالبات اس طرح کے واقعات سے ان کو بچایا جاسکے اور معاشرے میں موجود ایک خوف کا عالم چھایا ہو ا ہے سے نجات حاصل ہو بلکہ اغواء ، زیادتی اور قتل جیسے واقعات کو دہشتگردی قرار دیا جائے اور ان ملزمان کو خصوصی عدالت یا فوجی عدالتوں سے سزا دلواکر نشان عبرت بنایا جائے ۔

بعد ازاں معصوم بچی زینب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور چراغ روشن کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :