جاپان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوشش کی تعریف

جمعہ 12 جنوری 2018 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) جاپان نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا ہے۔ان خیالات کا اظہار جاپان کے سفیر تاکاشی کورائیہ نے اسلام آباد میں خزانہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل کے ساتھ ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کیلئے جاپان کی فنی امداد کوخوش آمدید کہا انہوں نے کہا یہ کاوشیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کیلئے تقویت کا باعث ہوںگی۔جاپانی سفیرنے مشیرخزانہ کے ساتھ فروری میں ہونیو الے اعلی سطح کے پاک جاپان پالیسی ڈائیلاگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :