پاکستان کی فرانسیسی کمپنیوںکو اشیائے خوردونوش کی صنعت، دوا سازی، ہنرمندی کے فروغ اور ریلویز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت

جمعہ 12 جنوری 2018 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان نے فرانسیسی کمپنیوںکو اشیائے خوردونوش کی صنعت، دوا سازی، ہنرمندی کے فروغ اور ریلویز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔ خزانے کے وزیر مملکت رانا محمدا فضل نے یہ پیشکش اسلام آباد میں فرانس کے سفیرمارک بریٹے کے ساتھ ملاقات میں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت ان اقدامات میں سہولتوں کی فراہمی جاری رکھے گی۔ فرانسیسی سفیر نے پاکستان میں مالیاتی منصوبے میں فرانسیسی ترقیاتی بنک کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کا امکان ظاہر کیا۔ اس وقت یہ بنک سالانہ 10 سے 15 کروڑ یورو کی مالی امداد فراہم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :