میرپور ماتھیلو میں دو مختلف واقعات میں دو افراد کی لاشیں برآمد

جمعہ 12 جنوری 2018 23:09

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء)میرپور ماتھیلو میں دو مختلف واقعات میں دو افراد کی لاشیں برآمد۔ میرپور ماتھیلو کے قریب سفاری پارک کے قرب سے نا معلوم نوجوان شخص کی نعش برآمد ۔مقتول کو گلا گھونٹ کر مارا گیا مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ،پولیس ۔تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے نذدیک سفاری پارک کے قرب سے پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی پر تشدد نعش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجودہیں اور اسے گلا دبا کر مارا گیا ہے ۔ آخری اطلاعات تک قتل ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ایک اور واقعہ میں نرسری کے قریب سے نیشنل ہائی وے کے اطراف سے پولیس کو ایک اور نامعلوم شخص لی نعش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ سے برآمد ہونے والی نعش کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کو کسی گاڑی نے ٹکر ماری ہے جس کے باعث اس کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے ۔ روڈ حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی بھی شناخت نہیں ہو سکی