ایک صحتمند معاشرہ ایک کامیاب معاشرہ ہوتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید ..
تازہ ترین : 1

ایک صحتمند معاشرہ ایک کامیاب معاشرہ ہوتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ صحت کے شعبے کو ترجیح دی ، بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور اس ضمن میں سہون شریف میںچوتھااین آئی سی وی ڈی سیٹلائیٹ ہسپتال قائم کردیا،سہون شریف بلکہ ملک اور دنیا بھر سے لوگ مستفید ہوسکیں گی-قلندر لعل شہباز کی وجہ سے سہون شریف انسانیت کے لیے ایک عظیم پناہ گاہ ہے، تقریب سے خطاب وسائل کی کمی کے باوجود ہم صوبے کی عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں ہوئے ہیں، ماضی میں ستر ستر کلومیٹر تک ہسپتالیں نہیں ہوتی تھیں لیکر موجودہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے آج سندھ بھر میں جدید سہولیات سے آرائستہ ہسپتال موجود ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

ایک صحتمند معاشرہ ایک کامیاب معاشرہ ہوتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک صحتمند معاشرہ ایک کامیاب معاشرہ ہوتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ صحت کے شعبے کو ترجیح دی اور ان کے مشن کے تحت پاکستان پیپلزپارٹی صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور اس ضمن میں آج سہون شریف میںچوتھااین آئی سی وی ڈی سیٹلائیٹ ہسپتال قائم کردیاگیا ہے جس سے ناصرف سہون شریف بلکہ ملک اور دنیا بھر سے لوگ مستفید ہوسکیں گی-قلندر لعل شہباز کی وجہ سے سہون شریف انسانیت کے لیے ایک عظیم پناہ گاہ ہے اور پوری دنیا سے یہاں پر عقیدتمند آتے ہیں اور یکساں سکون حاصل کرتے ہیں-ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہون کے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس میں قائم کردہ این آئی سی وی ڈی امراض قلب کے ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کیا - انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہمیشہ یہ روایت رہی ہے کہ وہ دلوں کو جوڑتی ہے اور ہم نے دلوں کو جوڑنے کا تسلسل جاری رکھا ہے -انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ہسپتال کراچی میں ہے - لاڑکانہ، حیدرآباد ، ٹنڈو محمد خان اور سہون میں بھی امراض قلب کے ہسپتال کھولے جاچکے ہیں جہاں لوگوں کا مفت علاج کیا جارہاہی- اس سے قبل امراض قلب کے علاج کے لیے ان شہروں کے لوگ بڑے شہروں کا رخ کرتے تھے مگر اب یہ علاج ان کے اپنے شہرمیں ممکن ہوسکے گا- انہوں نے کہا کہ دل کے امراض کا علاج وہ مہنگا علاج تھا جسے پہلے صرف امیر آدمی افورڈ کرپاتا تھا مگر سندھ حکومت کی کاوشوں سے ان امراض کا علاج بلکل مفت کردیا گیا ہے جس کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی پھر بھی پی پی پی مخالفین ہم سے یہ پوچھتے ہیں سندھ حکومت نے کیا کیا ہے ، مجھ ان سے شکایت ہے کہ وہ کیوں نہیں بتاتے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی عوام کے لیے کتنے کام کیے ہیں - انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں صرف 250 سائبر نائیف ٹیکنالوجی ہیں اور یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں کہیں ہے تو وہ صرف سندھ میں ہے جبکہ سائبر نائیف ٹیکنالوجی سے کیے گئے علاج کی مد میں پوری دنیا میں 60سی70 لاکھ روپے کا علاج ہوتا ہے جبکہ سندھ میں اس علاج کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں لگتا--سندھ انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 6 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا ہے جواب معاشرے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں یہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پورے پاکستان بھر میں صحت کے شعبے کو مکمل فعال بنایاجائے جس کے لیے سندھ حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگیولرکردیاہے - انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ این آئی سی وی ڈی امراض قبل بہت کم عرصے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے جس کے لیے میںاین آئی سی وی ڈی کی پوری ٹیم اور سندھ حکومت مبارکباد پیش کرتا ہوں - انہوں نے کہا کہ سندھ میں بہت کام ہونے کے باوجود بھی مسائل ہیں پر ہماری نیت پر شک نہیں کیاجاسکتا،ہم عوام کو رلیف دینے کے لیے اپنے کمیٹمنٹ پر سو فیصد قائم ہیں-دہشتگردوں نے دھمال کے دوران دھماکہ کیااور جن لوگوں نے دہشتگردی پر کبھی بھی آواز نہیں اٹھائی انہوں نے سانحہ سہون کو سانحہ ہسپتال بنادیا-میں مخالفین کو کہوں گا کہ ہمیں گراتے گراتے خود اتنا نہ گرجائیںکہ دھرتی دشمن بن جائیں- انہوں نے کہا کہ میں اپنے حریفوں سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے سوائے اشتہارات کے کہاں ترقی کی -پاکستان کی آزادی کے بعد پی پی پی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے بلاتفریق عوام کی خدمت کی ہے - انہوں نے کہا کہ سندھ کے سیاسی یتیموں کو کچھ حاصل نہیں ہوگااور عوام کی طاقت سے پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر میں برسراقتدار آئے گی -انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے لاہور میں ایک نامکمل ہسپتال کا افتتاح کیا جس پر میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں اور یہ میرا واعدہ ہے کہ اس نامکمل ہسپتال کو بھی پی پی پی ہی مکمل کرے گی -انہوں نے کہا کہ پی پی پی حکومت بلاتفریق عوام کی خدمت کررہی ہے اور کوشش ہے کہ سندھ میں رہنے والا ہرفرد صحتمند ہوجس کے لیے سندھ حکومت نے نہ صرف دل کی بیماریوں کے ہسپتال قائم کیے ہیں بلکہ تمام بیماریوںسے متعلق بھی ہسپتال قائم کیے جائیں گے جہاں لوگوں کا مفت علاج کیاجائیگا - انہوں نے کہا کہ پی پی پی ہر لمحہ ہر فیصلہ عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتی ہے ہماری منزل صاف ہے ، مضبوط اور مستحکم پاکستان ، اب عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہے انہیں پنجاب کی میٹرو بس چاہیے یا خیبرپختونخواہ کے درخت چاہیں یا پھر مفت علاج چاہیے - انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سکھر،نوابشاہ ، مٹھی اور خیرپورمیں بھی بہت جلدامراض قلب کے ہسپتالوں کا افتتاح کرے گی - تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ہم صوبے کی عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں ہوئے ہیںاور چیئرمین صاحب سے واعدہ کرتاہو ں کہ انہیں مایوس نہیں کرونگا - انہوں نے کہا کہ ماضی میں ستر ستر کلومیٹر تک ہسپتالیں نہیں ہوتی تھیں لیکر موجودہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے آج سندھ بھر میں جدید سہولیات سے آرائستہ ہسپتال موجود ہیں جہاں ماہر ڈاکٹرزاپنی محنت اور لگن سے لوگوں کا علاج کررہے ہیں- انہوں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے واعدہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرتے ہوئے جلد میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی - انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں سندھ حکومت کی کارکردگی پرپاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر میں حکومت بنائے گی - اس موقع پر ان ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و لیبر سید ناصر حسین شاہ ، صوبائی وزیر صحت سکندر مندھرو،معاون خصوصی برائے اوقاف غلام شاہ جیلانی ، ایم این اے ملک اسد سکندر، ایم پی اے گیانچند ایسرانی ، نامور اینکرپرسن حامد میر ، وسیم بادامی ، نذیر لغاری، مجاہد بریلوی اور دیگر بھی موجود تھی-قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کی مزار شریف پر پھولوںکی چادر چڑھاکر فاتح خوانی کی -اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سہون دھماکے کے واقع سے متعلق آگاہی اور بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی- بعدازاں انہوں نے سہون میں امراض قلب کے ہسپتال کا افتتاح کیا -

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 23:08:36

اس خبر پر آپ کی رائے‎