میرپور ماتھیلو میں دو مختلف واقعات میں دو افراد کی لاشیں برآمد

تفصیلات ملک بھر سے امراض قلب میں مبتلا مریض ایشیاء کے سب سے بڑے اسپتال میں آکر اپنا مفت علاج کروائیں، بلاول بھٹو زرداری سیہون انسانیت کی پناہ گاہ ہے، ہر رنگ، نسل اور فرقے کے لوگ روحانیت اور سکون کی خاطر یہاں آتے ہیں، چوتھے سیٹلائٹ سینٹر کا افتتاح

جمعہ 12 جنوری 2018 23:08

میرپور ماتھیلو میں دو مختلف واقعات میں دو افراد کی لاشیں برآمد
سیہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک بھر سے امراض قلب میں مبتلا مریض حکومت سندہ کی جانب سے چلائی جانے والی ایشیا کی سب سے بڑی ہسپتال این آئی سی وی ڈی کراچی اور اس سے ملحقہ چار سیٹیلائیٹ سینتڑز میں آکر اپنا علاج مفت کروائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے سیہون المعروف قلندر کی نگری میں قائم سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں صوبے کے چوتھے سیٹلائیٹ سینٹر کا افتتاح کیا۔

عالمی معیار کے علاج کی سہولیات فراہم کرنے والے ایسے تین سینٹرز، جو کہ لاڑکانہ، حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں قائم ہیں، کا گذشتہ برس افتتاح کیا جا چکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیہون انسانیت کی پناہ گاہ ہے، ہر رنگ، نسل اور فرقے کے لوگ روحانیت اور سکون کی خاطر یہاں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مراد علی شاہ، وزیر صحت سکندر مندھرو، وزیر اطلاعات ناصر شاہ، ڈاکٹر ندیم قمر، ارکانِ صوبائی کابینا، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیدارن بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امراض قلب کا وہ علاج جس کے اخراجات فقط امیر لوگ برداشت کر سکتے تھے،آج وہی علاج روزانہ ہزاروں مریضوں کو بلکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان نئے قائم کردہ سینٹرز سے امیر ہوں یا غریب استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ صوبہ سندہ نے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں باقی صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، لیکن پھر بھی کچھ لوگ حکومت سندہ کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے رہتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا بھر میں سائبر نائیف مشینوں کی کل تعداد 250 ہے، لیکن پاکستان میں اگر یہ ٹیکنالاجی کہیں موجود ہے تو وہ فقط سندہ میں ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں اس طرح کے علاج پر 60 سے 70 لاکھ خرچہ آتا ہے، لیکن حکومت سندہ ایک روپیہ بھی لیئے بغیر یہ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو لوگ سندہ سے محبت کے دعویدار ہیں، وہ کبھی بھی صوبے کا مثبت پہلو آشکار نہیں کرتے اور وہ لوگوں کو یہ نہیں بتاتے کہ حکومت سندہ صحت کے شعبے میں اس طرح کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے نشاندہی کی کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ، پی پی پی حکومت نے سندہ میں یونین کائونسل سطح پر غربت کے خاتمے کا پروگرام شروع کیا، جس نے 6 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا اور اب حکومت خواتین کے لیئے بلا سود قرضے میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لیئے باعثِ فخر ہے کہ این آئی سی وی ڈی نے گذشتہ تین سالوں کے دوران بہت بڑی تبدیلیاں لے آئی اور اب وہ عارضہ قلب کے علاج کی بہت بڑی ہسپتال ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو صحت کی بھتر سہولیات کی فراہمی کے متعلق اپنے شہید قائدین سے کیئے گئے عہد پر پیپلز پارٹی قائم ہے، جبکہ اس کے مخالفین نے لاہور کی صرف ایک سڑک کو شوپیس بنانے کی خاطر عوام کے خون پسینے سے کمائے اربوں روپے لگا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ قلندر کی اس نگری میں کھڑے ہیں جہاں دہشتگردوں نے دہمال پر حملہ کیا تھا۔

دہشتگردوں کے خلاف کھڑا ہونے اور ان کے خلاف ایک لفظ بھی بولنے کے بجائے ہماری مخالفین نے اس واقعے کو سانحہ اسپتال میں تبدیل کردیا۔ میں ہمارے مخالفین سے کہتا ہوں کہ وہ اتنا پستی کی جانب نہ گریں کہ وہ مادرِ وطن کی دشمنی بن جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج وہ اس اسپتال میں موجود ہیں جہاں سیہون سانحے کے زخمیوں کا علاج کے لیئے لایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیہون کا این آئی سی وی ڈی سیٹلائیٹ سینٹر کارڈیئک امرجنسی کیئر، پرائمری پی سی آئی، اِی سِی جِی اور کارڈیئک کیئر سروسز بلکل مفت فراہم کرے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندہ نے عالمی معیار کی ایک اور ہسپتال گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں جگر کی پیوندکاری کی سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے، جہاں پر پی پی پی حکومت نے جرمنی کے ماہر ڈاکٹرز کو مقرر کیا ہوا ہے، جو جگر کی پیوندکاری مفت کرتے ہیں۔

سندہ پہلے ہی سے گردے کی پیوندکاری کی مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے، جبکہ پی پی پی حکومت نے ٹھٹہ اور سجاول کے اضلاع میں مفت ایمولینس سروس چلا رہی ہے اور اس پروجیکٹ کو دیگر اضلاع تک بڑہایا جائیگا۔ کراچی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر بنایا گیا اور وہ اب فعال بھی ہے، جبکہ حکومت نے انڈس اسپتال کے اشتراک سے بدین میں تھیلیسمیا کے شکار بچوں کے لیئے اور 300 بستروں کی جدید اسپتال بنائی۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندہ میں صحت کی سہولیات کو دیکھتے ہوئے شوباز شریف نے ایک نامکمل ہسپتال کا افتتاح کیا، لیکن پیپلز پارٹی پنجاب میں اقتدار میں آکر اس ہسپتال کو مکمل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندہ کی طرح پنجاب کے ہر ضلعے میں وہ جدید اسپتال قائم کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی سیٹلائیٹ سینٹرز سکھر، نوابشاہ، خیرپور اور مٹھی میں بھی قائم کیئے جائیں گے۔