سینیٹر سراج الحق کی داتا دربار کے قریب فائرنگ کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت

مقتولین کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحت یابی ،جاں بحق کیلئے دعائے مغفرت کی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:08

سینیٹر سراج الحق کی داتا دربار کے قریب فائرنگ کے واقعہ کی شدیدالفاظ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے داتا دربار کے قریب فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور جیسے شہر میں دن دہاڑے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو انسانوں کو قتل اور کئی لوگوں کو زخمی کرنے والوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دعوئوں کا پول کھول دیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور مقتولین کے خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے ۔ سینیٹر سراج الحق نے مقتولین کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحت یابی اورجاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے ۔