مال روڈ احتجاج میں آصف علی زرداری اور عمران خان کی شرکت کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ..
تازہ ترین : 1

مال روڈ احتجاج میں آصف علی زرداری اور عمران خان کی شرکت کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں،ظلم اور ناانصافی کے خاتمے کیلئے تمام طبقات احتجاج میں شریک ہوں، پورا ملک سراپا احتجاج ہے، اب ’’قاتلو ملک و قوم کی جان چھوڑ دو‘‘تحریک چلے گی، قاتل اپنے عبرتناک انجام کو پہنچیں گے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سینئر رہنمائوں سے گفتگو

مال روڈ احتجاج میں آصف علی زرداری اور عمران خان کی شرکت کے اعلان کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ مال روڈ احتجاج میں آصف علی زرداری اور عمران خان کی شرکت کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں،ظلم اور ناانصافی کے خاتمے کیلئے تمام طبقات احتجاج میں شریک ہوں، پورا ملک سراپا احتجاج ہے، اب ’’قاتلو ملک و قوم کی جان چھوڑ دو‘‘تحریک چلے گی، قاتل اپنے عبرتناک انجام کو پہنچیں گے۔

وہ جمعہ کو یہاں سینئر رہنمائوں سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈئر(ر)محمد اقبال،چوہدری فیاض وڑائچ،نور اللہ صدیقی،جواد حامد ودیگر راہنما موجود تھے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پولیس وہی کرتی ہے اشرافیہ جس کا حکم دیتی ہے، پنجاب پولیس ہٹلر کی گسٹاپو فورس بن چکی اور وزیر اعلیٰ،وزراء،ایم پی اے، ایم این ایز کے حکم پر مخالفین کو ٹھکانے لگا رہی ہے ۔

عوام چوروں،قاتلوں، ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اے پی سی کے اعلان کردہ مال روڈ احتجاج میں ناانصافی کا شکار کسان، مزدور،کلرک شرکت کریں گے۔ وکلاء، ینگ ڈاکٹرز بھی ماڈل ٹائون کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔’’شریف راج‘‘ کے خاتمہ کے لیے عوام ایک پیچ پر آگئے۔حکمرانوں نے اس لیے ظلم کی انتہاء کی کہ عوام اسے قبول کرتے چلے گئے، ظلم کی یہ خاصیت ہے یہ اتنا بڑھتا ہے جتنا اسے قبول کیا جاتا ہے ، انسانی خون سے پیاس بجھانے والی پولیس شریف جونیئر کے دس سالہ اقتدار کا واحد تحفہ ہے۔

قاتل اقتدار کی رخصتی اب دنوں کی بات ہے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنے گریبان میں جھانکیں کہ طویل ترین اقتدار اور نام نہاد خد مت کے دعووں کے باوجود وہ دن کے اجالے میں پبلک کا سامنا کیوں نہیں کر پار ہی انہوں نے کہا کہ اب احتساب اور مؤاخذے کی گھڑی آپہنچی،قاتلوں کی لوٹ مار کی دولت اور کوئی تدبیر اب ان کے کام نہیں آئے گی۔خرم نواز گنڈا پور نے تنظیمی رابطوں اور رابطہ عوام مہم کے حوالے سے سربراہ عوامی تحریک کو تفصیل سے بریفنگ دی اور بتایا کہ کارکنوں عوامی حلقوں میں جوش و جذبہ ہے اور وہ ظالم حکمرانوں سے نجات کے لیے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے،دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک ویمن لیگ کی طرف سے آج 13جنوری کو 1بجے پریس کلب لاہور کے باہر جسٹس فار زینب کے لیے احتجاج ہو گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 23:06:29

اس خبر پر آپ کی رائے‎

"I welcome the announcement of Asif Ali Zardari and Imran Khan's participation in the road-road protests, all sections of protest for protesting iniquity and injustice, the entire country is protesting," says Malik. "The movement will go, the killers will reach their tremendous fulfillment Talking to senior leaders of the Pakistan Peoples Party's head Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

Pakistan Tehrik-e-Insaf (PTI) chief Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri said that in Maldives Road protest, I welcome the announcement of Asif Ali Zardari and Imran Khan's participation in all the protests for the elimination of injustice and injustice. Now, "Leave the life of a strong nation and nation", the killers will reach their tremendous fulfillment.

Related : Imran Khan, Asif Ali Zardari, Protest, Muhammad Tahir Ul Qadri, Mudrer, Doctor