ایف سی بلوچستان کا خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں آپریشن ، غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین سمیت 16مشتبہ افراد گرفتار گرفتار افراد سے گرینیڈ، آئی ای ڈیز، راکٹس اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، آئی ایس پی آر

جمعہ 12 جنوری 2018 23:05

ایف سی بلوچستان کا خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں آپریشن ، غیر قانونی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں آپریشنز کرتے ہوئے غیر قانونی افغان مہاجرین سمیت 16مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد سے گرینیڈ، آئی ای ڈیز، راکٹس اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشنز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین سمیت 16مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد سے گرینیڈ، آئی ای ڈیز، راکٹس اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ۔یہ آپریشنز سمبازہ، سبی ، ہزار گنجی کے علاقوں میں کئے گئے ۔