ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات ،پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 22:04

ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات ،پریشان کن اعداد و شمار سامنے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12جنوری 2018ء ):ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات ،نجی ٹی وی کی جانب سے کئیے جانے والے سروے کے نتائج میں پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں معصوم زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی واردات کے بعد جنسی زیادتی اور اسکے بڑھتے ہوئے واقعات عوام و خواص کی گفتگو کا موضوع بنے ہوئے ہیں ۔

ایک طرف ماہرین کی جانب سے میڈیا پر اس موضوع پر گفتگو کی جا رہی ہے تو دوسری جانب عوام بھی اس موضوع پر خاصی بات چیت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے اعداد و شمارپریشان کن ہیں ۔ایسے ہی پریشان کن نتائج نجی ٹی وی کی جانب سے کئیے گئے سروے کے بعد سامنے آئے ۔نجی ٹی وی کی جانب سے سروے کیا گیا کہ جس میں شرکا ء کو بتانا تھا کہ کیا انکے گردوپیش میں جنسی زیادتی کے واقعات ہو رہے ہیں یا نہیں۔سروے کے نتائج کے مطابق 46فیصد شرکاء نے انکشاف کیا ہے کہ انکے گردو پیش میں ایسے واقعات ہو رہے ہیں ۔یہ اعداد و شمار خاصے پریشان کن اور ہمارے معاشرے میں گرتی ہوئی اخلاقی اقدار کا ثبوت ہیں جبکہ 54فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ان کے گرد و پیش میں ایسے واقعات نہیں ہو رہے۔