وزیراعظم شاہد خاقان ، نواز ، شہباز ، سعد رفیق سمیت 16اراکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف ..
تازہ ترین : 1

وزیراعظم شاہد خاقان ، نواز ، شہباز ، سعد رفیق سمیت 16اراکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت 16اراکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف سمیت 16اراکین پارلیمنٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے عدلیہ مخالف بیان بازی کی جو کہ وا ضح طور پر توہین عدالت ہے ،سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی (ن) لیگ سے تعلق رکھتے ہیں اسی لئے عدلیہ مخالف بیان بازی پر ان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہے۔

استدعا ہے کہ معزز عدالت اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے اور مذکورہ اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ میں براہ راست اس قسم کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے،محض الزامات کی بنیاد پر درخواست پر سماعت ممکن نہیں۔ جس پر فاضل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 23:05:26

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Prime Minister Shahid Khaqan, Nawaz, Shahbaz, Saad Rafiq, to ​​decide whether or not to be eligible for hearing against anti-judicial statements of 16 members

LAHORE: The Lahore High Court, accompanied by Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, former Prime Minister Nawaz Sharif, Chief Minister Punjab Shahbaz Sharif and Federal Minister Railways Khawaja Saad Rafique decided to hear or not appear in favor of the 16-member Assembly's anti-judicial statements. Justice Shahid Karim, Justice High Court of Lahore, filed a hearing on hearing the case, Amman Malik's lawyer, Azhar Siddique Advocate, asserted that 16 members including Nawaz Sharif took an anti-judicial statement regarding Panama case's verdict. That is exactly the contempt of court, Speaker National and Provincial Assembly League Therefore, they are not working against them against the anti-judicial statement

Related : Assembly, Hearing, Prime Minister, Khawaja Saad Rafique