سابق وزیرخزانہ کی حالت تشویشناک، اسحاق ڈار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 21:48

سابق وزیرخزانہ کی حالت تشویشناک، اسحاق ڈار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12جنوری 2018ء ):سابق وزیرخزانہ کی حالت تشویشناک، اسحاق ڈار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں ایک مرتبہ پھر سابق وزیرخزانہ کی حالت تشویشناک ہو گئی، اسحاق ڈار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسحاق ڈار کا ڈیڑھ گھنٹے معائنہ کیا۔ڈاکٹرز کے مطابق اسحاق ڈار کی حالت اب بہتر ہے اور اسحاق ڈارکا کل اسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب مقدمات بننے کے بعد لندن چلے گئے تھے جہاں انکی طبیعت ناساز ہو گئی اور انکو علاج کی غرض سے لندن مقیم ہونا پڑا۔