پوری قوم زینب کے سوگ میں نڈھال،مسلم لیگ ن گوجرانوالہ میں جشن مناتی رہی
تازہ ترین : 1

پوری قوم زینب کے سوگ میں نڈھال،مسلم لیگ ن گوجرانوالہ میں جشن مناتی رہی

وزیر قانون محمود ورک کے گھر پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا پرتپاک استقبال،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

پوری قوم زینب کے سوگ میں نڈھال،مسلم لیگ ن گوجرانوالہ میں جشن مناتی ..
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12جنوری 2018ء ):قصور سانحے کے بعد پوری قوم زینب کے سوگ میں افسردہ ہے جبکہ مسلم لیگ ن گوجرانوالہ میں جشن مناتی رہی ۔وزیر قانون محمود ورک کے گھر پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا پرتپاک استقبال،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔تفصیلات کے مطابق مہذب معاشروں میں بڑے سانحات کو پوری قوم بڑے اہتمام سے نگاہ میں رکھتی ہے اور ایسے حالات میں اجتماعی طور پر سوگ منایا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں اخلاقی اقدار معاشرے سے رخصت ہو نے لگیں ہیں ۔

قصور سانحے کے بعد پوری قوم زینب کے سوگ میں افسردہ ہے جبکہ مسلم لیگ ن گوجرانوالہ میں جشن مناتی رہی ۔محمود ورک کے وزیر قانون بننے پر کارکنان نے محض اپنے لیڈر کی خوشنودی کے لیے قصور واقعے کو نظر انداز کرتے ہوئے بھر پور جشن منایا ۔وزیر قانون محمود ورک کے گھر پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا پرتپاک استقبال،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔مٹھائیاں بانٹی گئیں اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
وقت اشاعت : 12/01/2018 - 21:20:03

اس خبر پر آپ کی رائے‎

The whole nation swear in Zengab, Muslim League N was celebrated in Gujranwala PML-N workers stir on welcome to drum mortar when minister's law reaches Mahmood workshop

: After the tragedy, the entire nation is blamed for Zainab's swing while PML-N was celebrated in Gujranwala. The law enforcement of Muslim League-N workers, on the arrival of Mahmood Vishwas, also laid a knock on the plate of the drum. Accordingly, in the decent society, the whole nation keeps a great deal of view in the whole nation, and in such situations the collective mourn is celebrated, but our ethical values ​​are coming out of the society.